ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «۳robanews.com» کے مطابق خدمت قران و اسلام انجمن «مبرة المتمیزین» خیلج فارس ممالک میں رہنے والی فیملیوں کے لیے قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے
قرآنی مقابلے میں صرف کویتی خاندان حصہ لے سکتے ہیں ۔
انجمن مبرة المتمیزین کی جانب سے رمضان المبارک میں کویتی باشندوں کے لیے دیگر پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
قرآنی انجمن کے ڈائریکٹریوسف سالم الصمیعی کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں میں فیملیوں کے لیے اعتکاف اور خواتین کے لیے حفظ اور حسن قرآت کا مقابلہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا : خواتین کے لیے قرآنی اعتکاف خواتین انجمن کے تعاون سے رمضان المبارک کے پہلے دن سے شروع ہوگا جو انیس رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔