بحرین؛ جوانوں میں حفظ قرآن مقابلہ

IQNA

بحرین؛ جوانوں میں حفظ قرآن مقابلہ

9:12 - May 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3500850
بین الاقوامی گروپ: بحرین اسلامی بینک اور «أحمد الفاتح» اسلامی مرکز کے تعاون سے نوجوانوں اور جوانوں میں «إقراء القرآن» حفظ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوسط نیوز» کے مطابق نونہالوں کے لیے پانچ پارے کا مقابلہ حفظ منعقد کیا جارہا ہے جسمیں بحرینی اور دیگر اقوام کے باشندے شرکت کرسکتے ہیں

اس حوالے سے گذشتہ ہفتے کو سلیکشن مرحلہ منعقد کیا گیا جسمیں بیس بچوں کو فائنل مرحلے کے منتخب کیا گیا ہے

فائنل مرحلہ مقابلے کی تاریخ کا اعلان اسلامی بینکی کی جانب سے جلد متوقع ہے.


اسلامی بینک کے ڈایریکٹر«حسان امین جرار» کا کہنا ہے کہ اسلامی بینک اسلامی احکامات کے مطابق کام کررہا ہے

اور ان مقابلوں کا مقصد اسلام جوانوں میں تعلقات برقرار کرنا اور اسلامی امور کی حمایت کرنا ہے

حسان امین جرار نے «احمد الفاتح» اسلامی مرکز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکور ادارے کی قرآنی خدمات قابل تعریف ہیں

قابل ذکر ہے کہ مقابلوں کے کامیاب بچوں کو اسلامی بینک کی جانب سے ایک ہزار بحرینی دینار، سات سو اور پانچ سو کے نقد انعامات دیے جائیں گے

اسلامی بینک کی جانب سے تمام شرکاء مقابلو کو فی کس پچاس دینار بھی دیا جائے گا.

3500308

نظرات بینندگان
captcha