ایکنا نیوز- فرنچ نیوز کے مطابق بلجیم کے وزیر اعظم شارل میشل نے داعش کے مکمل خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: داعش سے جنگ،اسلام اور مغرب کی جنگ نہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسایل بروئے کار لائیں گے۔
شارل میشل نے بروکسل حادثے کے ہلاک شدگان کی تقریب سے خطاب میں کہا : وعدہ کرتا ہوں کہ مغرب دہشت گردی سے جنگ جیت جا ئے گی۔
انہوں نے تمام دہشت گردوں کی نابودی کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا : ہماری اسلام سے کوئی جنگ نہیں،البتہ اعتراف کرتے ہیں کہ ایک سخت جنگ کا سامنا ہے۔
انہوں نے عوامی اجمتاع سے وعدہ کیا کہ دہشت گردی کی جنگ انکی کامیابی پر ختم ہوگی
قابل ذکر ہے کہ با ئیس مارچ ۲۰۱۶ کو ائیرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن حملوں میں ۳۲ لوگ ہلاک ہوگئے تھے اور حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔