ہالینڈ؛ قاریان قرآن کی حوصلہ افزائی

IQNA

ہالینڈ؛ قاریان قرآن کی حوصلہ افزائی

12:41 - May 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3500861
بین الاقوامی گروپ: ہیگ شہر میں واقع «الکوثر» ثقافتی مرکز کے تعاون سے «البیان» حسن قرآت اور تفسیر مقابلوں کے کامیاب قاریوں کو انعامات دیے گئے

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی«قاف» کے مطابق ہیگ میں واقع «الکوثر» قرآنی مرکز کی جانب سے تقریب میں حسن قرآت اور تفسیر قرآن مقابلہ بعنوان«البیان» کے کامیاب قاریوں کی حوصلہ افزایی کی گئی۔

ولادت امام زمانہ(عج) کی مناسبت سے منعقد اس پروگرام میں عراق اور دیگر ممالک کے مسلمان باشندے شریک تھے

تقریب میں قاری جلیل احمد خیرپور نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔


الکوثر مرکز کے اہم رکن «فارس الساعدی» نے مرکز کی قرآنی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔

تقریب کے آخر میں کامیاب قاریوں کو قیمتی انعامات دیے گئے۔

چار مہینے پر مشتمل قرآنی کورس اور مقابلہ «البیان» ہیگ کے «الکوثر» مرکز کے تعاون سے منعقد کیا گیا .

آخر میں تجوید اور تلاوت کے حوالے سے ٹیسٹ لیا گیا

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقد کورس میں تیس افراد شرکت کررہے تھے۔


3500567

نظرات بینندگان
captcha