عراق میں جاری جنگ کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے: ممتاز لبنانی اہلسنت عالم

IQNA

عراق میں جاری جنگ کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے: ممتاز لبنانی اہلسنت عالم

13:49 - May 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3500863
بین الاقوامی گروپ:لبنان کی مقاومتی علماءیونین کےسربراہ ’’شیخ مہر حمود‘‘نےالمیادین نیوزچینل کےساتھ انٹرویو میں اس بات کو زوردیتے ہوئے کہاکہ عراق میں جاری جنگ کوئی شیعہ سنی تنازعہ نہیں ہےکیونکہ تکفیری دہشتگرد گروہ اسلام کا حصہ نہیں ہے

ایکنا - شفقنا- انہوں نے کہاکہ امریکہ جنگ زدہ ملک عراق میں مذہبی مسائل کو فوجی معاملات کے ساتھ  جوڑنے کی کوشش کررہاہے ۔

انہوں نےکہاکہ اپنی قوم اورفوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے دہشتگرد ہے اوربعض علماءاورذرائع ابلاغ دہشتگردوں کی کاروائیوں کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ دین اسلام میں بے گناہ انسانوں کاقتل عام نہ بخشاجانے والا گناہ ہے ۔

لبنانی اہلسنت عالم دین نے قطر کے اہلحدیث عالم  شیخ قرضاوی کے اس بیان کہ شام میں دہشتگردوں کو متحد ہونا چاہئے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی رہنماؤں کے طورپر ہماری نظر میں دہشتگردوں اورمجرموں کے درمیان کوئی تفاوت نہیں ہے اوران دہشتگردوں جنہیں سعودی عرب اورامریکہ کی حمایت حاصل ہے کو اعتدال پسند گروہ کانام نہیں دیاجاسکتا ۔

انہوں نےکہاکہ عراقی شہر فلوجہ اوردیگر شہروں کی آزادی میں امریکہ سنجیدہ نہیں ہے اس لئے وہ فلوجہ اورموصل شہر کی آزادی میں رضاکارفورسز کی شمولیت کی مخالفت کرتاہے

نظرات بینندگان
captcha