دبئی قرآنی مقابلوں میں خوشی پر تحقیق

IQNA

دبئی قرآنی مقابلوں میں خوشی پر تحقیق

11:17 - May 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3500875
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مقابلوں کے ہمراہ پروگرام میں خوشی اور مثبت سوچ پر مختلف اسکالرز تحقیقی مقالے پیش کریں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «KTimes»، کے مطابق دبئی قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ «ابراهیم بوملحه» کے مطابق قرآنی مقابلوں کے حاشیے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں دانشوروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسلامی نقطہ نگاہ سے خوشی اور مثبت سوچ کے موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کریں۔


انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے علمی نشست ہر رات ۲۲:۳۰ پر منعقد ہوگی اور شرکاء میں اہم تحایف بھی پیش کیے جائیں گے۔


مقابلوں کی انتظامیہ میں شامل رکن صالح علی کے مطابق ان نشستوں میں علما قرآن کریم اور سیرت النبی(ص) کی روشنی میں مذکورہ موضاعات پر لیکچرز دیں گے۔


3501542

نظرات بینندگان
captcha