ایکنا نیوز- «آل یاسین» مرکز کے ممبر ناصر حاجیکتابی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ قرآنی کورس کی نشست ہر روز شام ساڑھے پانچ بجے منعقد ہوگی
انکا کہنا تھا کہ مرکز «آل یاسین» کے کورس میں خواتین اور مردوں کے الگ کلاسز ہورہی ہیں جنمیں روخوانی،تفسیر ، تربیتی اور مہدویت کے موضوعات پر تقاریر ہوں گی.
حاجیکتابی نے مزید کہا: پروگراموں میں «مهاجرت اور ہمارے بچوں کا مستقبل» کے عنوان پر نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ آل یاسین مرکز کے تعاون سے ہر ہفتے میں دوبار قرآنی کلاسز منعقد ہوتی ہیں جنمیں آسٹریلیا میں مقیم ایرانی باشندے شرکت کرتے ہیں.
«آل یاسین» مرکز ایرانی طلبا اور مخیر افراد کے تعاون سے«ملبرن» میں قائم کیا گیا ہے اور سال ۲۰۱۴ میں باقاعدہ طور پر ایک فلاحی مرکز کے طور پر اسکو رجسٹرڑ کیا گیا ہے۔
اس مرکز میں ایک سوپچاس ممبران شامل ہیں جنمیں اکثر پی ایچ ڈی اور ماسڑز کے طلبا شامل ہیں.