عراق میں انسداد دہشت گردی کے ادارے کے ترجمان صباح النعمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے آج صبح فلوجہ شہر میں داخل ہونے کی کارروائی کا آغاز کیا اور عراقی فورسز کی کارروائی کا یہ تیسرا مرحلہ بڑا اہم مرحلہ ہے کیونکہ اس مرحلے میں فلوجہ شہر کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سےپاک کیا جائے گا۔
اس نے کہا کہ عراقی فورسز فلوجہ شہر میں داخل ہوگئی ہیں اور وہابی دہشت گردوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم نے کل رات اعلان کیا تھا کہ عراقی فورسز آئندہ 48 گھنٹوں میں فلوجہ میں داخل ہوجائیں گی۔