الازہر نے محمد مرسی کی سزائے موت کے حکم کی تائید کردی

IQNA

الازہر نے محمد مرسی کی سزائے موت کے حکم کی تائید کردی

13:17 - June 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500923
بین الاقوامی گروپ:مصری ذرائع کے مطابق مصر کے سب سے بڑے اسلامی مرکز کے مفتی اعظم نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائےموت کے حکم کی تائید کردی ہے۔

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے عرب پریس سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سب سے بڑے اسلامی مرکز کے مفتی اعظم نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائےموت کے حکم کی تائید کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق الازہر کے مفتی اعظم شیخ محمد شوقی نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائےموت کے حکم کی تائید کردی ہے۔ الازہر مصر اور عالم عرب میں سب سے بڑا دینی مدرسہ ہے۔

گذشتہ سال مصر کی اعلی عدالت نے مرسی کی سزائےموت کے حکم کو مزید جائزے اور تائید کے لئے مصر کے مفتی اعظم کو پیش کیا تھا جس کے بعد مصر کے مفتی اعظم شیخ محمد شوقی نے حکم کی تائيد کرتے ہوئے کہا کہ محمد مرسی کی سزائے موت میں شرعی طور پر کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور سابق صدر ممحد مرسی کو سزائے موت دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری صدر تھے جسے سعودی عرب اور امریکہ نے ملکر صدارتی عہدے سے جیل بھجوادیا اور امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے بارے میں اخوان المسلمین اور محمد مرسی کی تمام خوش فہمیوں کو خاک میں ملادیا۔


نظرات بینندگان
captcha