
ایکنا نیوز- سٹیلایٹ چینل «الکفیل» کے مطابق قرآن و اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی ترویج کے لیے لندن میں قرآنی مرکز قایم کیا گیاہے.
آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے تعاون سے عراق کے مختلف شہروں میں قرآنی مرکز قائم کیا جاچکا ہے مگر بیرون ملک اپنی نوعیت کا یہ پہلا مرکز ہے.
افتتاحی تقریب میں آستانہ حضرت عباس(ع) کے شعبہ نشرو اشاعت کے ڈائریکٹر شیخ «ضیاءالدین الزبیدی» نے خطاب اور مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا.
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا: رسول اکرم (ص) اور اهل بیت(ع) کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے یہ قرآنی مراکز جوانوں کی ہدایت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
شیخ الزبیدی نے اس امید کا اظھار کیا کہ قرآن و عترت کی تعلیمات کی ترویج میں یہ مرکز بنیادی کردار ادا کرے گا.
افتتاحی تقریب میں خطابات کے علاوہ ، آستانہ حضرت عباس (ع) کے حوالے سے ڈکومنٹری اور قرآنی شعبے میں اعلی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم انعامات کیے گیے.