دنیا کے عظیم ترین باکسر محمد علی کلے کی نماز جنازہ تدفین مکمل+ فوٹو

IQNA

دنیا کے عظیم ترین باکسر محمد علی کلے کی نماز جنازہ تدفین مکمل+ فوٹو

14:34 - June 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500954
بین الاقوامی گروپ:امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویلی میں دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کلے کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق تین مرتبہ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ جیتنے والے عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تاہم جمعہ کے روز ان کی تدفین میں صرف ان کے اہلِ خانہ ہی شریک ہوسکیں گے۔

نمازِ جنازہ کے دوران امریکا بھر سے مسلمان علما اور اسکالرز نے باکسر محمد علی کے لیے دعائے مغفرت کی اور انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ جمعہ کے روز ان کی ریاست میں امریکا کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا-

واضح رہے کہ محمد علی سترہ جنوری انیس سو بیالیس میں پیدا ہوئے اوران کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا، انیس سو چونسٹھ میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نام محمد علی رکھا گیا۔ 

دنیا کے عظیم ترین باکسر محمد علی کلے کی نماز جنازہ تدفین مکمل+ فوٹو

دنیا کے عظیم ترین باکسر محمد علی کلے کی نماز جنازہ تدفین مکمل+ فوٹو

3505545

نظرات بینندگان
captcha