البغدادی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے، عراقی چینل

IQNA

البغدادی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے، عراقی چینل

14:07 - June 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500962
بین الاقوامی گروپ:عراق کے نجی ٹیلی ویژن چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم اتحادی اور عراقی حکام نے خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔
البغدادی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے، عراقی چینل

ایکنا نیوز- شفقنا- عراق کے نجی چینل السومریہ نے صوبہ نینویٰ میں اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی اپنے ساتھیوں سمیت گزشتہ روز عراق شام سرحد کے قریب ایک اجلاس میں شرکت کررہے تھے کہ امریکا کی زیر قیادت داعش مخالف اتحاد کے جنگی جہازوں نے ان کے ٹھکانے پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں البغدادی اور ان کے متعدد ساتھی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اتحادی فوج کے ترجمان گریس گارور اور عراقی حکام نے ابوبکر البغدادی کا زخمی ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل امریکی فوج نے 2010 ءمیں البغدادی کے ٹھکانے پر بمباری کرکے انہیں ہلاک کرنے کادعویٰ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔

نظرات بینندگان
captcha