ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز طالبان نے مسترد کردی

IQNA

ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز طالبان نے مسترد کردی

14:14 - June 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500963
بین الاقوامی گروپ:اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیثم نے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بندی کی درخواست کی تھی
ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز طالبان نے مسترد کردی
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ قومی پرنٹ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی یہ تجویز اقوام متحدہ کے افغانستان میں مشن اور افغان حکومت کے زیر نگرانی قائم اعلٰی امن کونسل کی جانب سے دی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیثم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران میں تمام گروہوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ماہ مقدس کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے جنگ بندی کردیں تاکہ افغان شہری امن کے ماحول میں رمضان کے روزے رکھ سکیں۔ جنگ بندی کی تجویز آنے کے بعد افغان طالبان نے بلاتردد اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ جہاد ایک اہم ذمہ داری اور افضل ترین عبادت ہے۔ ہمارا جہاد رمضان المبارک کے دوران مزید مضبوطی اختیار کرے گا اور ہم مزید شدت سے حملے کریں گے کیونکہ رمضان المبارک کے دوران نیکی کا اجر 70 فیصد بڑھ جاتا ہے
نظرات بینندگان
captcha