
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوسط»، کے مطابق دوسرا « لیبی ایوارڈ»، قرآنی مقابلہ قاہرہ کے نصر سٹی میں شروع ہوچکا ہے جسمیں صرف مصر میں رہنے والے لیبیا کے باشندے شرکت کرسکتے ہیں۔
قرآنی مقابلہ «کتاب خدا ہماری وحدت » کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے ۔
مقابلوں کے انچارج«شیخ اکرم الجراری» کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں خواتین اور مردوں کے الگ کیٹگریز شامل ہیں
اور مقابلے ہر رات نو بجے قاہرہ کے «نصر» سٹی میں منعقد ہوں گے۔
شیخ اکرم الجراری نے « لیبی ایوارڈ» کے حوالے سے مزید کہا کہ قرآنی مقابلوں میں حفظ کل قرآن بمع تفسیر جسمیں پچیس سال تک افراد شریک ہیں جبکہ پندرہ پاروں کا حفظ اور تیسرے کیٹگری میں سورہ یاسین سے سورہ الناس تک کا حفظ شامل ہے
پہلا انعام پچیس ہزار مصری پونڈ رکھا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ پہلا « لیبی ایوارڈ»، قرآنی مقابلہ گذشتہ سال قاہرہ کے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا گیا تھا۔