
ایکنانیوز- قرآنی نمایشگاہ کے ڈائریکٹرحجتالاسلام محمدعلی خسروی کا کہنا ہے کہ قرآنی نمائش گاہ «قرآن فھمی کی جانب» کے عنوان سے شروع اور اسی موضوع کے مطابق نمائش میں اسٹالوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآنی نمایشگاه میں تدبر قرآن کے حوالے سے ۱۶ ادارے، تعلیم قرآن کے ۳۴ مراکز، عترت کے موضوع پر ۸ اسٹالز اور خصوصی شعبے میں تیس اسٹالیں سجائے گیے ہیں
خسروی نے عترت اسٹالز کے حوالےسے کہا کہ احادیث اهل بیت(ع)، کے رو سے دو کتاب شریف «نهجالبلاغه» اور «صحیفه سجادیه» پر تاکید کی گیی ہے اور ہر رات علما کے ساتھ اس پر خصوصی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے
نمائش انچارج کا کہنا ہے کہ اس سال قرآنی نمائش گاہ مصلی امام خمینی(ره) میں سجایا گیا ہے اور پہلی بار آستانہ رضوی کا تبلیغی شعبہ بھی اس نمائش میں حصہ لے رہا ہے
انہوں نے کہا کہ اس سال مکمل طور پر اسٹالوں کی ذمہ داریاں خود اداروں اور مراکز پر رکھی گییں ہیں
خسروی کے مطابق قرآنی ورکشاپ، بچوں کے لیے حفظ مقابلے ، قرآن مجید کے حوالے سے علمی نشستیں اور دیگر اہم قرآنی پروگرامز نمائش گاہ میں شامل ہیں۔
قرآنی انچارج کے مطابق پہلی بار دو اہم شخصیات کے نام پر حضرت امام خمینی(ره) پبلیکیشنز کے قرآنی موضوعات پر کتابوں اور «رهبر قرآنی» جسمیں آیتالله خامنهای(مدظله العالی) کے قرآنی موضوعات پر علمی آثار کو شامل کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے چوبیسواں قرآنی نمایش ۲۸ جون تک مصلی امام خمینی(ره) میں جاری رہے گی ۔