
ایکنا- نیوز سایٹ الوطن کے مطابق رمضان المبارک سے استفادے کے لیے ترکی میں مقیم طلبا نے قرآنی اسٹڈی سرکل قایم کیا ہے اور اس حوالے سے وہ ہر روز مسجد «الفاتح» میں تلاوت کے علاوہ ترک باشندوں سے گھل مل جائیں گے
دس طلبا پر مشتمل گروہ ہر روز نماز فجر اور نماز عصر کے بعد 18 مارچ یونیورسٹی کے قریب واقع مسجد «الفاتح» میں حاضر ہورہا ہے
چناق قلعہ میں مذہبی امور کے سربراہ«صفاءالدین چیل اوغلو» نے طلبا کے اس اقدام کو قابل ستایش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر غیر ملکی طلباء بھی انکے نقش قدم پر چل کر اہم ثواب کا کام انجام دینے کے علاوہ عوام سے ملکر ترک زبان بھی سیکھ سکتے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ عوام سے قرآنی امور کے علاوہ عالم اسلام کے مسایل کے بارے میں گفتگو سے انکی زبان میں بہتری آسکتی ہے
اس قرآنی سرکل میں بورکینافاسو، افغانستان، شام، آذربایجان، البانیہ، فیلپاین اور لبنان کے طلبا شامل ہیں۔
لبنانی طالب علم محمد عدوی کے مطابق وہ ہرروز ایک صفحے کی تلاوت کرتا ہے
افغانی طالب علم محمد اسماعیل علیزاده نے امید کا اظھار کیا ہے کہ ان محفلوں سے وحدت پیدا ہوگی
آزربایجان کے طالب علم الوین قربانلی نے نماز و قرآن کی محفل کو باعث سعادت قرار دیا ۔