ترکی؛ «آدانا» میں خواتین قرآنی محفلوں کا انعقاد

IQNA

ترکی؛ «آدانا» میں خواتین قرآنی محفلوں کا انعقاد

8:18 - June 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501014
بین: رمضان المبارک سے استفادے کے لیے صوبے «آدانا» میں خواتین کی جانب سے قرآنی محفلوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے

ترکی؛ «آدانا» میں خواتین قرآنی محفلوں کا انعقاد


ایکنا نیوز- روزنامه «ملیت» کے مطابق اس صوبے کے عوام روایت کے مطابق ہر سال رمضان المبارک میں زوق و شوق سے قرآنی محفلیں سجاتی ہیں اور اس مہینے میں ہر سمت سے قرآنی تلاوت کی آوازیں سننے کو ملتی ہیں۔


آدانای صوبے کے شہر چوکوروا میں خواتین کی جانب سے قرآنی محفلوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جنمیں قرآنی تلاوت اور قرآن فھمی کے حوالے سے کلاسیں منعقد کی جاتی ہیں۔


چوکوروا کے مفتی«حسین گئون» کا کہنا ہے کہ اس شہر کی عورتیں ہر سال روایت کے مطابق ان قرآنی محفلوں سے استفادہ کرتی ہیں اور ہر سال انکی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک میں چوکوروا شہر کی اکثر مساجد اور اسلامی مراکز میں قرآنی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔


3508075

نظرات بینندگان
captcha