
ایکنا نیوز- اسلامی ٹیلی ویژن اور ریڈیو الائنس کے رکن سیدمحمد علوی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: سات سالہ حافظہ محدثه کی صلاحیتوں کو مساجد میں سراہا جارہا ہے
انکا کہنا ہے کہ مختلف علاقون جیسے توزلا، مال تپه، بشیکتاش وغیرہ کی مساجد میں محدثہ اور دیگر ایرانی قراء اپنے فن کا اظھار کررہے ہیں.
علوی کے مطابق مختلف اہل سنت کی مساجد میں اس گروپ کا ترک زبان میں تعارف کرایا جاتا ہے اور پھر یہ قرآنی گروپ حسن قرآت اور حفظ میں فن کا مظاہرہ کرتا ہے جسکو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے
سات سالہ ایرانی حافظہ محدثه وحیدی بھی گروپ میں شامل ہے جو سترہ رمضان المبارک تک مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی۔
