مصر؛ سب سے بڑے قرآنی نسخے کی کتابت

IQNA

مصر؛ سب سے بڑے قرآنی نسخے کی کتابت

8:14 - June 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501028
بین الاقوامی گروپ: مصری جوان«نبیل أحمد» کی تجویز پر سب سے بڑے قرآن مجید کی کتابت پر عوامی شرکت کےساتھ مہم کا آغاز کیا گیاہے

مصر؛ سب سے بڑے قرآنی نسخے کی کتابت


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الفجر» کے مطابق مصر میں سائنس، ثقافت اور ترقیاتی ادارے کے رکن «نبیل أحمد»، کی تجویز پر ایک بڑے قرآنی نسخے ۱۶۰ * ۱۲۰ سینٹی میٹر والے سایز پر کام شروع کیا گیاہے۔

قرآن مجید کے کاغذ «کانسون» اور اسکے جلد چمڑے اور مختلف کلرز کے ساتھ کتابت شروع کی گئی ہے

مصری جوان کا کہنا ہے: رمضان المبارک کے آغاز سے کتابت پر کام شروع کیا گیا ہے اور اس وقت تک جلد اور ابتدائی دو صفحے مکمل ہوچکے ہیں۔


اسکا کہنا ہے کہ ابتدائی شکل مکمل ہونے پر اس نسخےکو قاہرہ میں قلعه «صلاح‌الدین ایوبی» لے جایا جائے گا تاکہ عوام میں خواہشمند حضرات اس کی کتابت میں شامل ہوسکے۔

اس مصری جوان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اگلے رمضان المبارک تک اس قرآنی نسخے پر کام مکمل ہوجائے گا

نبیل احمد کے مطابق اس قرآن کی کتابت کا مقصد رمضان المبارک کا احترام اور استقبال کرنا ہے

اس قرآن پر کتابت کا کام سال ۲۰۱۱ سے شروع کرانا تھا مگر پندرہ جنوری کے انقلاب کی وجہ سے کام ملتوی کرنا پڑا ۔


3508648
نظرات بینندگان
captcha