بحرین: آل خلیفہ نے ریڈ لائن کراس کر دیا ہے۔ ایران

IQNA

بحرین: آل خلیفہ نے ریڈ لائن کراس کر دیا ہے۔ ایران

14:00 - June 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501032
بین الاقوامی گروپ:بحرین کے ایک عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر ایرانی ایجنٹ کا الزام لگاتے ہوئے دس میلین ڈالر کے اثاثے منجمد کردئیے / شہریت پہلے ہی منسوخ ہوچکی ہے
بحرین: آل خلیفہ نے ریڈ لائن کراس کر دیا ہے۔ ایران
ایکنانیوز-بحرین کے عوام نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخی کو مسترد کرتے ہوئے اسے بوکھلاہٹ قرار دیا ہے اور مملکت بحرین کے طول و عرض میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع کردئیے ہیں۔ آل خلیفہ کی سفاک حکومت نے اسے پہلے جمیع الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو نو سال جیل کی سزا سنا ئی اور پھر الوفاق سوسائٹی پر مکمل پابندی لگا کر بحرین کا سب سے بڑا اپوزیشن گروپ ہی بند کردیا، اور ان کے تمام اثاثے منجمد کردئیے۔ بحرین میں ہزاروں سیاسی قیدی ہیں جن میں سرکردہ رہنما عبدالہادی الخواجہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کی بیٹی زینب الخواجہ اپنی شیرخوار بچے کے ہمراہ پابند سلاسل رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے سربراہ نبیل رجب عرصہ دراز سے آل خلیفہ کے عقوبت خانوں میں مقید رہے ہیں۔ بحرین میں عوام کا 14 فروری 2011 یعنی پانچ سال سے پُرامن احتجاج جاری ہے اور آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے اب یہ احتجاج انقلاب میں بدل گیا ہے۔ بحرین میں صورتحال شام سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے، اور دنیا بھر سے انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت ایران اور امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور وزارت خارجہ نے آل خلیفہ ریژیم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلامیہ جمہوری ایران نے کہا ہے کہ بحرین کے آل خلیفہ حکومت نے ریڈ لائن پار کردیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بحرین حکومت کے اس فیصلے کو آگ بھڑکانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کے شروع ہو سکتی ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کے بیان کو عرب میڈیا اور بعض انگلش میڈیا ہاؤسز توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha