
ایکنا نیوز- روزنامه «واشنگٹن پوسٹ»،کے مطابق «پائول» روڑ میں واقع کلیسا کے پادری ریو کریسٹوفر رادکی، نے کلیسا کے اندر اپنے ہمسایہ مسلمانوں سے اظھار یک جہتی کے لیے "رمضان مبارک" کا سائن بورڑ نصب کیا ہے جسپر اسے روزانہ سینکڑوں توہین آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
انہوں نے «ایسوسیٹیڈ پریس» سے گفتگو میں کہا: میں دوسروں کے عقیدے کا احترام کرتا ہوں اور چند لوگوں کی غلطی کی سزا پوری قوم یا مذہب کو دینا درست نہیں ۔
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ توہین کرنے والوں میں ایک ری پبلیکن کا اہم نمایندے بھی شامل ہے جس نے اس پادری کو نفسیاتی مریض کہہ کر اس بورڑ کو نفرت انگیز قرار دیا ہے!
پادری رادکی نے ان توہین آمیز پیغامات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کے احترام کو ضروری قرار دیا ہے۔