تیونس استاد: خطاطی کے حوالے سے ایرانی کارکردگی قابل تعریف ہے

IQNA

تیونس استاد: خطاطی کے حوالے سے ایرانی کارکردگی قابل تعریف ہے

9:45 - June 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501056
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی قرآنی نمائش میں شریک تیونس کی قیروان یونیورسٹی کے استاد«محمد بن‌علی البدوی» نے فن خطاطی میں ایرانی خدمات کو قابل ستایش قرار دیا ہے

تیونس استاد:خطاطی کے حوالے سے ایرانی کارکردگی قابل تعریف ہے


ایکنا نیوز- ایکنا نیوز سے گفتگو میں پندرہ سے زائد کتابوں کے مصنف«محمد بن‌علی البدوی»،

کا کہنا ہے کہ انکی اکثر کتابیں اسلام و قرآن اور امت مسلمہ کے مسایل کے حوالے سے لکھی گئی ہیں۔

محمد بن‌علی البدوی نے تہران میں قرآنی نمایش میں شرکت کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا : ایران میں یہ دوسرا سفر ہے اور قرآنی نمایش میں پہلی بار شرکت کررہا ہوں۔

تیونس یونیورسٹی کے استاد نے فن خطاطی میں ایرانی کاوش پر حیرت کا اظھار کرتے ہوئے کہا : مختلف فنون بالخصوص فن خطاطی میں ایرانی کی پیشرفت اور اہتمام قابل تعریف اور دیدنی ہے.


قرآنی نمایش میں عوام کی بھر پور شرکت

قیروان نے نمایش میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قرآنی ثقافت کی ترویج میں بڑے اچھے اثرات مرتب ہوں گے

انہوں نے کہا کہ قرآنی آیات اور احادیث نبوی کی خطاطی کے فن پارے دیدنی ہیں

البدوی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید عربی زبان میں رسول اکرم(ص) پر نازل ہوا البتہ اس وقت فن کتابت ایسا نہ تھا بلکہ زبانی قرآن کو حفظ کیا جاتا تھا اور بعد کے مراحل میں کتابت کی گئی ہے

البدوی نے مزید کہا : ایران میں فن خطاطی کے حوالے سے اہتمام دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی اور امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ فن زوال پذیر نہیں اور اس وقت تیونس کے اسکولوں میں بھی اس پر کام ہورہا ہے

انکا کہنا تھا کہ تیونس میں ایک لاکھ حافظ قرآن کی تربیت پر بھی کام کیا جارہا ہے۔


3510182

نظرات بینندگان
captcha