اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانی مسلمان گرفتار

IQNA

اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانی مسلمان گرفتار

13:24 - July 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501090
بین الاقوامی گروپ:اسپین میں سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے
اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانی مسلمان گرفتار

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے سیکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ملک میں سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد  اسپین کے شمال مشرقی علاقے میں رہائش پذیر تھے جہاں سے یہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائیوں اور طالبان کی حمایت میں مواد فراہم کررہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں پاکستانی کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ رواں سال  اب تک 29 افراد کو دہشت گردی پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا جاچکا ہے جن کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

نظرات بینندگان
captcha