اکتوبر میں؛ ھاوررڈ یونیورسٹی میں دین شناسی کانفرنس کا اہتمام

IQNA

اکتوبر میں؛ ھاوررڈ یونیورسٹی میں دین شناسی کانفرنس کا اہتمام

10:44 - July 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501178
اکتوبر میں؛ ھاوررڈ یونیورسٹی میں دین شناسی کانفرنس کا اہتمام

اکتوبر میں؛ھاوررڈ یونیورسٹی میں دین شناسی کانفرنس کا اہتمام


ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «یورپی زبانوں میں مرکز برائےمطالعات اسلامی » کے مطابق ھارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے ڈائریکٹر نے اسلامی دانشوروں اور فارغ التحصیل طلبا سے کہا ہے کہ وہ اپنے پروپوزل اور مقالے تھیوری اور مذہبی روش شناختی کے عنوان سے اس ادارے کو ارسال کرسکتے ہیں۔


ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اس شعبے کو دنیا بھر سے ۱۲۸ طلبا اور دانشوروں کے مقالے موصول ہوئے تھے اور اس سال اس شعبے کے دو سو سالہ یوم تاسیس کے موقع پر اس کانفرنس کا اہتمام زیادہ اہمیت کی حامل ہے

شعبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے : ایسے مقالات ہمارے لیے اہم ہیں جو مذہبی فرائض اور روش شناختی اوراصل موضوع یعنی «مذهب اورعصر حاضر» کے حوالے سے لکھے گئے ہو۔


انکا کہنا تھا کہ موضوع اگر تھیوریک اور تحلیلی ڈسکورس، پوسٹ استعماری تھیوری اور جنریشن تھیوری کے حوالے سے ہو تو زیادہ قابل قبول ہوسکتا ہے

شعبے کے ڈایریکٹر کا کہنا تھا : موضوعات میں مذہبی فرائض،متون،مکاتیب اور عقیدے کے تحقیق کے حوالے سے لکھا جاسکتا ہے ۔

کانفرنس ۲۷ تا ۲۹ اکتوبرکو منعقد کی جارہی ہے۔


3515324

نظرات بینندگان
captcha