آیت‌الله مدرسی نے کابل دھماکوں کی مذمت کردی

IQNA

آیت‌الله مدرسی نے کابل دھماکوں کی مذمت کردی

7:30 - July 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501229
بین الاقوامی گروپ: کربلا معلی کے معروف مرجع تقلید آیت‌الله‌ سیدمحمد تقی مدرسی نے ایک بیان میں کابل میں ہزارہ شیعوں کے قتل اور دھماکوں کی مذمت کی ہے

آیت‌الله مدرسی نے کابل دھماکوں کی مذمت کردی


ایکنا نیوز- کربلا میں آیت‌الله العظمی سیدمحمدتقی مدرسی کے دفتر سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے:

«انا لله و انا الیه راجعون »

افغانستان کے غیرت مند اور شریف عوام ،کابل کے علاقے دھمزنگ میں شیعہ ہزارہ عوام کے قتل و غارت اور داعش کی اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت اور آپ سے تسلیت عرض کرتا ہوں اور تمام عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس تکفیری وحشی گروپ کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ اقدام کریں

حکومت وقت اور افغانی علما سے بھی میرا مطالبہ ہے کہ خانوادہ شہدا کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے کوشش کریں

میں اپنی جانب سے تمام افغانی عوام اور حکومت سے اس مظلومانہ حادثے پر تسلیت کا اظھار کرتا ہوں اور شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کے لیے شفاء کا طلبگار ہوں

ومن الله التوفیق

محمد تقی مدرسی کربلای معلی ۱۸/شوال ۱۴۳۷»

قابل ذکر ہے کہ کابل میں ہزارہ شیعہ برادری کے احتجاج میں دھماکے سے سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

3517645

نظرات بینندگان
captcha