IQNA

9:03 - August 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501277
بین الاقوامی گروپ:فرانس میں انتظامیہ نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران ملک بھر میں قائم 20 مساجد کو انتہاپسندی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے کر انہیں بند کردیا ہے جب کہ مزید 100 مساجد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔
فرانس میں 8 ماہ کے دوران 20 مساجد بند کر دی گئیں

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز-غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی انتظامیہ گزشتہ برس دسمبر سے اب تک انتہا پسندی کی تبلیغ کے شبے میں 20 مساجد اور عبادتی ہالز کو بند کرچکی ہے جب کہ 100 دیگر مساجد کو بند کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو نے مساجد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک  بھر میں مسلمانوں کے لیے تقریباً 2 ہزار 500 مساجد و عبادتی ہالز ہیں، جن میں سے 120 میں مذہبی منافرت پر مبنی تعلیمات دیئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ فرانس میں اسی کسی چیز یا ادارے کی کوئی جگہ نہیں جہاں نماز کی جگہوں یا مساجد میں مشتعل انگیزی پھیلائی جائے اور جمہوری اصولوں کو قبول نہ کیا جائے، ان وجوہ کی بناء پر ہی گزشتہ چند ماہ کے دوران ان مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،انہوں نے تصدیق کی کے 20مساجد کو بند کیاجاچکا ہے جب کہ مزید کو بند کیا جائے گا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: