
ایکنا نیوز- اطلاع رساں نیوزایجنسی «خلیج ٹایمز» کے مطابق قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ عالمی خواتین قرآنی مقابلہ جو پہلی بار دنیا میں منعقد کیا جارہا ہے کا پوسٹر جلد مکمل ہوگا۔
حاکم دبئی کے ثقافتی امور میں مشیر اور قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج«ابراهیم محمد بوملحه»، کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے ڈیزائنینگ میں ماہر افراد کے بیھجے گیے پوسٹرز میں سے اس پوسٹر کو منتخب کیا گیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ حسن قرآت اور حفظ مقابلوں میں یہ دنیا کا سب سے اعلی مقابلہ ہوگا
بوملحه نے کہا کہ قرآنی مقابلوں کے ہمراہ دیگر دلچسپ پروگرامز بھی پیش ہوں گے جنکی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے رابطے کیے جارہے ہیں اور مقابلوں میں ہر ملک سے صرف ایک امیدوار شریک ہوگا جبکہ عمر کے لیے پچیس سال سے کم ہونا ضروری ہے۔
پہلا عالمی خواتین قرآنی مقابلہ ۱۶ تا ۲۸ آبانماه «فاطمه بنت مبارک» کے عنوان سے منعقد ہوگا۔ خواہمشند خواتین کمیٹی کے سوالاتی مرحلے میں کامیابی کے بعد مقابلے میں شرکت کرسکتی ہے۔