مسجد جامع الازهر میں تفسیر قرآن کا کورس

IQNA

مسجد جامع الازهر میں تفسیر قرآن کا کورس

8:58 - August 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3501290
بین الاقوامی گروپ: غیر ملکی طلباء کے لیے مسجد جامع الازهر میں تفسیر قرآن کا کورس بعنوان «تفسیر جلالین» منعقد کیا گیا ہے

مسجد جامع الازهر میں تفسیر قرآن کا کورس


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «aymna.com» کے مطابق تفسیر قرآن کے کورس میں جامعہ الازھر کے استاد عبدالفتاح ابراهیم العواری درس قرآن پڑھائیں گے

مسجد جامع الازهر میں منعقدہ اس کورس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی طلبا اور طالبات شرکت کررہی ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ اس کورس میں تمام خواہشمند طلبا بغیر کسی معاوضے کے شرکت کرسکتے ہیں

تفسیر جلالین «جلال‌الدين المحلى» اور «جلال‌الدين السيوطى» کے زریعے لکھی گئی ہے اور ان دونوں علما کو «جلالين» کہا جاتا ہے۔


جلال‌الدين المحلى نے سوره كهف کو آخر قرآن تک مکمل کیا اور جب سورہ حمد کی تفسیر شروع کی تو سال ۸۶۴ هجری کو دار فانی سے وداع کرگئے تھے۔

اسکے بعد جلال‌الدين سيوطى (متوفی ۹۱۱ هجری) نے سوره بقره سے سوره اسراء تک تفسیر لکھ کر اسے مکمل کیا۔

دلچسپ نکتہ یہ ہے کہ جلال‌الدين السيوطى نے اس انداز میں تفیسر کو مکمل کیا کہ گذشتہ تفسیر سے کوئی فرق نہیں رکھتا اور پڑھنے والا احساس نہیں کرتا کہ اس حصے کو کسی اورمفسر نے لکھا ہے۔


3519947

نظرات بینندگان
captcha