صوبہ حلب کے شہر منبج سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا

IQNA

صوبہ حلب کے شہر منبج سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا

13:43 - August 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501309
بین الاقوامی گروپ:شام کے صوبہ حلب میں واقع اسٹراٹیجک شہر منبج کو شام کے سنی کردوں نے تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
ایکنا نیوز- شفقنا- اطلاعات کے مطابق شامی کردوں نے داعش کے خلاف شدید حملوں کے بعد منبج کو آزاد کرالیا ہے ۔ڈیموکریٹک فورسز کو منبج میں داخل ہونے سے قبل شدت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے خودکش حملوں ، کار بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں کا سہارا لے رکھا تھا۔

ڈیموکریٹک فورسز نے منبج شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور شہر میں دہشت گردوں کی محض چند ٹولیاں ہی باقی رہ گئی ہیں جو مقامی آبادی کے درمیان روپوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق  سعودی رعب کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کو شدید شکست کا سامنا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha