
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق سالانہ قرآنی فیسٹیول قرآنی کونسل کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں قرآنی تخلیقات کو نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں
قرآنی فیسٹیول کا آغآز قاری «اکرم حاجی» کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد ماہر قرآن استاد «حسین البراهیم» نے تجوید،ترتیل اور حفظ کے اصول سے جوانوں کو آگاہ کیا.
فیسٹیول میں نوجوان قرآء «سید عبدالله رامی الساده» اور «آل مبارک» نے قرآنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا ۔
پروگرام میں قاری استاد «مؤید حمیدی» نے بھی قرآنی اصول کی باریکیوں سے نوجوان قرآء کی رہنمائی کی۔
قرآنی فیسٹیول میں عالم دین «شیخ محمد العمیر» نے «تدبرقرآن» کے موضوع پر خطاب کیا اور کہا کہ تلاوت قرآن پر کے طریقوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ نیے طریقوں سے بہتر انداز میں اسکو سمجھا جاسکے
فیسٹیول کے اختتام پر قطیف میں قرآنی کونسل کے سربراہ «أمین هانی» نے خطاب میں فیسٹیول کے شرکاء کی کوششوں کو سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کیا ۔