اوباما اور ہیلری داعش کے اصل بانی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

IQNA

اوباما اور ہیلری داعش کے اصل بانی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

12:46 - August 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501333
بین الاقوامی گروپ:امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک حسین اوباما شدت پسند تنظیم داعش کے بانی جبکہ ہیلری کلنٹن شریک بانی ہیں۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باراک اوباما داعش کے بانی اور ہیلری کلنٹن ان کی شریک بانی ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی صدر کا پورا نام 3 بار دہراتے ہوئے کہا کہ باراک حسین اوباما کی عزت کی وجہ بہت سے اہم اور مثبت پہلو ہیں لیکن وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی بھی ہیں جب کہ ہیلری کلنٹن کی غلط پالیسیوں کی بدولت عراق میں سیاسی قوتیں کمزور ہوئیں اور شدت پسند تنظیم کو سر اٹھانے کا بھرپور موقع ملا اس لئے کلنٹن داعش کی شریک بانی ٹھہری۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی اسی طرح کے الزامات لگا چکے ہیں اور ایک تقریر میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا میں اسلحہ رکھنے کا حق مانگنے والے عوام کلنٹن کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں اس بیان پر انہیں متعدد حلقوں سمیت ہیلیری کلنٹن کی جانب سے بھی تنقید بنایا گیا تھا ہیلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو شدت پسندی پر اکسا رہے ہیں اس لئے وہ امریکی صدر اور کمانڈر ان چیف بننے کے بالکل بھی اہل نہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha