
ایکنا نیوز- الشروق نیوز ویب سایٹ کے مطابق سطیف صونے کے علاقے «بنی ورثیلان» کی عدالت کے فاضل جج نے مصری باشندے «ب.س» کو رسول اکرم (ص) کی توهین اور آیات قرآن میں تحریف کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے.
مذکورہ شخص جو پہلے مسلمان تھا کئی سال سے عیسائی مذہب اختیار کرچکا ہے۔
چھیالیس سالہ شخص اکثر وقت فیس بک پر گذارتا ہے اور عیسائیت کی تبلیغ کرتا رہتا ہے!
ب.س نے فیس بک پر رسول اکرم(ص) کا خاکہ شائع کرکے ازدواجات پیغمبر پر اعتراضات کیا تھا۔
عدالت میں طلب کرکے اس شخص کو قید کی سزا سنا کر کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا ہے۔