
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مرآة البحرین» کے مطابق آل خلیفہ کے مظالم جاری ہیں اور یہ پانچواں جمعہ ہے کہ
«شیخ محمد صنقور» کو مسجد امام صادق(ع) میں جانے سے روک کر بحرین میں شیعوں کے سب سے بڑے امام بارگاہ میں نماز جمعہ روکی جارہی ہے
الدراز کے علاقے میں مسجد امام صادق(ع) میں ملک کے دیگر حصوں سے شیعوں کی آمدو رفت بھی روک دی گئی ہے اور یہ پانچواں جمعہ ہے کہ مقامی لوگ مسجد آکر فردا فردا نماز ادا کرکے چلے جاتے ہیں۔
اس موقع پر نماز گزاروں نے جامع امام صادق(ع) کے سامنے مظاہرہ کیا اور آل خلیفہ سے شیعوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بحرین میں شیعوں پر پابندیوں کو قابل مذمت قرار دیکر انکے حقوق کی رعایت کا مطالبہ کرچکی ہیں
مذکورہ اداروں نے مذہبی آزادی اور قیدیوں کی رہائی پر بھی زور دیا ہے۔