
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «swissinfo» کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ نے ملک میں اسلام کے کردار اور اس کی تعلیمات کے حوالے سے تحقیق کا مطالبہ کردیا
«کریسٹین لورٹ» کا کہنا ہے: ہم مل کو سوچنا چاہیے کہ کیا اسلام کو ایک رسمی مذہب کو طور پر تسلیم کرلینا چاہیے اور کیا ائمہ جماعات کی تربیت پر شدت پسند گروپوں کو فنڈ دینا چاہیے ؟
ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا ہم سوئیزرلینڈ ماڈل اسلام لاگو کرسکتے ہیں۔
لورٹ نے مزید کہا : ملک کے تمام یونٹوں کو اس حوالے سے ایک بل پاس کرکے اس پر بحث کرنا چاہیے کہ کیا ہم اس حوالے سے کام کرسکتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مسیحی ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ گرهارڈ فیسٹر نے بھی مذہبی حوالے سے بل پاس کرنے کا مطالبہ کیا تھا
فیسٹر کا کہنا تھا: اس بل کے پاس کرنے سے یہ تاثر پیدا ہوگا کہ ملک میں تمام مذاہب کے لیے احترام موجود ہے۔