داعش نے کرکوک میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

داعش نے کرکوک میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

7:24 - August 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501413
بین الاقوامی گروپ: تکفیری دہشت گروپ داعش نے کرکوک میں امام بارگاہ «امام جعفر صادق(ع)» پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

داعش نے کرکوک میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایکنا نیوز- روداو نیوز چینل کے مطابق داعش نے کرکوک کے شیعہ نشین علاقہ «الواسطی» میں امام بارگاہ «امام جعفر صادق(ع)» پر حملے کی ذمہ قبول کرلی ہے۔

اس خودکش حملے میں داعش کے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

پولیس نے واقعے کے فورا بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

کرکوک بغداد کے شمال میں واقع ہے جہاں اکثر سیکورٹی فورسز اور بیگناہ عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

3524732

نظرات بینندگان
captcha