پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد داعش کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں

IQNA

پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد داعش کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں

13:14 - August 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501424
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کے سینئرسیاستدان اورپاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر لیڈر نے ایف این اے نیوزپورٹل کےساتھ مختصر انٹرویو میں کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے عناصر شام وعراق میں داعش کے صفوں میں شامل ہوکر اس گروہ سے بھار ی رقم وصول کررہے ہیں

ایکنا نیوز- شفقنا- انہوں نےکہاکہ لشکر جھنگوی کے دہشتگرد داعش کی طرح سخت اورظالم ہے اورانہیں شام ،عراق اورافغانستان روانہ کیا جارہاہے۔

انہوں نےکہاکہ جماعت الاحرار ،پاکستانی طالبان ،جنداللہ اور لشکر جھنگوی مختلف ریاستوں بالخصوص جہاں داعش سرگرم ہے  اپنے دہشتگرد بھیجنے میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کررہے ہیں ۔

موصوف پاکستانی سیاستدان نےکہاکہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگردگروہوں کو حاصل ہونی والی بھاری مالی امداد کے نتیجے میں اکثر پاکستانی ملیشیا اس ملک میں سرگرم دہشتگردگروہوں میں شامل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

قابل ذکر ہےکہ پاکستانی سیکورٹی حکام نے 2014 ءمیں انکشاف کیاتھاکہ داعش نے کالعدم دہشتگردگروہ لشکرجھنگوی سے رابطہ کیاتھا ۔

پاکستان میں ایک سرگرم تکفیری دہشتگردگروہ نے یہ انکشاف کیاتھاکہ لشکر جھنگوی کی اعلیٰ قیادت نے ریاض کا دورہ کرکے سعودی عراق سرحد پر ایک نامعلوم جگہ پر داعش کے لیڈران سے ملاقات کی تھی ۔

اس دہشتگرد تنظیم نے انکشاف کیاتھاکہ سعودی عرب میں یہ ملاقات سال 2013 ءمیں انجام پائی ۔

واضح رہے کہ سال 2014 ءمیں پاکستانی میڈیا نے یہ انکشاف کیاتھاکہ داعش نے پاکستان کے اندر10  سے 12 ہزار جنگجوؤں کو بھرتی کیا۔

نظرات بینندگان
captcha