
ایکنانیوز- حرم مطهر امام حسین(ع) کے شرعی متولی اورکربلا میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ «عبدالمهدی الکربلایی» نے حرم مطهر امام حسین(علیهالسلام) میں منعقدہ سیمینار بعنوان «فکری جہاد اور دینی تعلیمات» سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے مرجعیت کے حکم پر لبیک کہا اور ملک وقوم کے دفاع میں میدان میں آگئے ہیں۔
انہوں نے تحقیقی مرکز «الدلیل» کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہا : عراقی قوم کی درست دینی تربیت اور تعلیم کی وجہ سے ایسے جوان ہمیں میسر آئے ہیں۔
حضرت آیتالله العظمی سیستانی کے نمایندے نے جوانوں کی تربیت پر توجہ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: درست سمت پر فکری تعلیم وتربیت اور آگاہی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ جوان معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا : تمام اساتذہ سے میری درخواست ہے کہ جوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی طور پر وقت نکال کر انکی شخصیت سازی میں کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔