سوئیزرلینڈ میں اسلام رسمی مذہب ہوگا؟

IQNA

سوئیزرلینڈ میں اسلام رسمی مذہب ہوگا؟

8:49 - August 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501432
بین الاقوامی گروپ: سوئیزرلینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر نے تجویز دی ہے کہ اسلام کو رسمی طور پر قبول کیا جائے

سوئیزرلینڈ میں اسلام رسمی مذہب ہوگا؟


ایکنا نیوز- اطلاع رساں نیوز ویب سایٹ akhbarona.com کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کریسٹین لیوراٹ نے گذشتہ روز تجویز پیش کی کہ اسلام کو سوئیزرلینڈ میں رسمی طور پر قبول کیا جائے۔


انہوں نے روزنامه سونٹاگزٹنگ سے گفتگو میں کہا : اسلام کو رسمی طور پر قبول کرنے کے حوالے سے قانون میں گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت ہے

لیوراٹ کا کہنا تھا : رسمی طور پر قبول کرنے سے ہم مدارس اور علما کی مدد کرسکتے ہیں اور ان کو دہشت گردوں اور شدت پسندوں سے الگ کیا جاسکتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کیا سوئیزرلینڈ میں خالص اسلام کو لاگو کیا جاسکتا ہے ؟ اس مسلے پر بحث کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس حوالے سے مذکورہ اخبار نے «۲۰ منٹ» کے عنوان سے لیوراٹ کی تجاویز شائع کی ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا سوئیزرلینڈ میں اسلام کو رسمی طور پر قبول کیا جاسکتا ہے ؟


3525315

نظرات بینندگان
captcha