عراق کے بارے میں پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ، سعودی سفیر سفارتی اصولوں سے ناواقف

IQNA

عراق کے بارے میں پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ، سعودی سفیر سفارتی اصولوں سے ناواقف

14:06 - August 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501462
بین الاقوامی گروپ: ثامر السبحان نے عراق کی جانب سے سعودی عرب کو سفیر تبدیل کرنے کے مطالبے کے بعد رد عمل کے طور پر مضحکہ خیز بیان دیا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقما- بغداد میں متعیّن سعودی سفیر ثامر السبحان نے واضح کیا ہے عراق کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی۔


عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ثامر السبحان نے عراق کی جانب سے سعودی عرب کو سفیر تبدیل کرنے کے مطالبے کے بعد رد عمل کے طور پر یہ بیان دیا ہے۔


سعودی سفیر نے کہا کہ عراق کے بارے میں سعودی پالیسیاں ناقابل تبدیل رہیں گی اور ان کا افراد سے تعلق نہیں ہے، عراقی دبائو اور مخصوص ایجنڈے کو بھگت رہے ہیں جو ملک پر اپنی پالیسیاں مسلط کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دبائو فوجی مشیروں کے ذریعے عراقیوں پر دوسرے ممالک کی جانب سے مسلط کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے کچھ سیاست دان سعودی سفیر کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں انھیں ملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha