ایڈیلیڈ میں مجلس و اجتماعی دعائے عرفہ

IQNA

ایڈیلیڈ میں مجلس و اجتماعی دعائے عرفہ

6:52 - September 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501527
بین الاقوامی گروپ: جعفریہ اسلامک سوسایٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل دعا میں حجت الاسلام غلام علی حیدری دعائے عرفہ کی پر معنٰی اور پرسوز تلاوت کے ذریعے حاضرین کے جذبہ ایمان کو تازہ کریں گے

ایڈیلیڈ میں مجلس و اجتماعی دعائے عرفہ


ایکنا نیوز- ذی الحجہ کی نویں تاریخ اور روز عرفہ کی مناسبت سے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے " پاریش ہال" میں حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کے حوالے سے مجلس عزا اور اجتماعی دعائے عرفہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس محفل میں حجت الاسلام غلام علی حیدری دعائے عرفہ کی پر معنٰی اور پرسوز تلاوت کے ذریعے حاضرین کے جذبہ ایمان کو تازہ کر یں گے۔ محفل دعا کی اس روح پرور تقریب میں تمام عاشقان اہل بیت کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔


مقامی وقت کے مطابق دعا بروز آج بروز اتوار نماز باجماعت ظہرین کے فورا بعد شروع کی جائے گی ۔


قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں یوم عرفہ کل منایا جائے گا اور اسی مناسبت سے کویٹہ کے گنج شہدا میں دعائے عرفہ دوپہر تین بجے شروع ہوگی ۔

نظرات بینندگان
captcha