پاکستان؛دعایے عرفہ کی روح پرور تقریب+ تصاویر

IQNA

پاکستان؛دعایے عرفہ کی روح پرور تقریب+ تصاویر

6:49 - September 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501541
بین الاقوامی گروپ: یوم عرفہ کے حوالے سے کوئٹہ کے گنج شہدا میں منعقدہ دعائے عرفہ میں عاشقان اہل بیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اجتماعی دعا عرفہ: عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعا

ایکنا نیوز- ابو تراب سکاوٹس کے زیر اہتمام دعائے عرفہ کا اجتماع بہشت حضرت زینب میں منعقد ہوا جس میں کویٹہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ دعائیہ اجتماع میں تمام طبقہ ہائے زندگی کے لوگ شریک تھے۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے دعائے عرفہ کی تلاوت کی۔ اجتماع کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہر مسلمان اشک بار آنکھوں سے اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی بخشش اور وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اجتماعی دعا عرفہ: عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعا

دعائیہ اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ ہاشم موسوی نے کہا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حل صرف اور صرف رب کریم کے سامنے جھکنے اور اتحاد میں مضمر ہے۔

انہوں نے یمن، عراق ، شام کشمیر اور فلسطینی مسلمانوں کی سربلندی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی ۔

محفل دعا کے اختتام پر حضرت مسلم بن عقیل کے لیے عزاداری بھی کی گئی۔

اجتماعی دعا عرفہ: عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعا


نظرات بینندگان
captcha