
ایکنا نیوز- روزنامه «الوسط» کے مطابق بحریم کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمے کی سماعت نئی تاریخ دیکر ملتوی کردی گئی ہے
شیخ عیسی قاسم اور دو شیعہ رہنما پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا ہے.
مسلسل دوسری بار اس مقدمے کی سماعت کو ملتوی کی جارہی ہے
قابل ذکر ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو بحرینی حکام نے منسوخ کردیاہے جس کے بعد ملک بھر میں اس فیصلے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
گذشتہ رات بھی شیخ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف میں بحرینی عوام نے مظاہروں میں شیعہ رہنما کے حق میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔