آستانہ حسینی کے تعاون سے شاندار قرآنی کورسز

IQNA

آستانہ حسینی کے تعاون سے شاندار قرآنی کورسز

7:18 - September 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501555
بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے تعاون سے منعقدہ کورسز میں عراق کے مختلف شہروں سے 70 ہزار طلبا و طالبات نے شرکت کی

آستانہ حسینی کے قرآنی پروگراموں میں ستّر ہزار طالبعلموں کی شرکت


ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستانہ مقدس امام حسین(ع) سے منسلک مدارس سے وابستہ ستّر ہزار طلبا وطالبات قرآنی کورسز میں شرکت کررہی تھیں۔


عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے قرآنی کلاسز کے علاوہ احکام،عقائد اور اخلاق کے دروس میں حصہ لیا.


آستانہ مقدس امام حسین(ع) سے منسلک مدارس کے سربراہ «شیخ علی القرعاوی» کا کہنا ہے : کورسز کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت اور تعلیمات اهل بیت (علیهم السلام) کی ترویج اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔


3530498

نظرات بینندگان
captcha