
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «iol» کے مطابق عید قربان کے موقع پر مسلمانوں کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے جسپر مختلف حلقوں میں تشویش کا اظھار کیا جارہا ہے
«توانه» شہر کے ایک اعلی عہدہ دار «بنيامين لارنس» کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا ہمارے شہر کے روایات کے برعکس ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اسلام مخالف وال چاکنگ سے تعصب کی فضا جنم لے گی جس سے افراتفری پیدا ہوسکتی ہے
لارنس کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں ایسی فضا کو پھیلانے سے روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ہم مسلمان اور عیسائی نہیں بلکہ ہم سب ایک ملک کے شہری ہیں۔
لارنس نے شہریوں کے ہمراہ وال چاکنگ مٹانے کا کام بھی انجام دیا ۔