
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «صوت العراق» کے مطابق رکن پارلیمنٹ «محمد اللکاش» نے کہا ہے کہ سو سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے ایک درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ یوم غدیر پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
اراکین نے «عید غدیرخم» کو ملک میں ایک اہم تہوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی صوبوں میں عام تعطیل کا اعلان ہوتا رہا ہے لیکن ملکی سطح پر نہیں لہذا اس ہرج و مرج سے بچنے کے لیے اس دن کو رسمی طور پرعام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
محمد اللکاش کے مطابق اب تک ملک میں ایام تعطیل کے حوالے سے درست اور منظم شیڈول نہیں بنایا جاسکا ہے اور اب اس دن کی مناسبت سے رسمی طور پر پارلیمنٹ کو ایک قرار داد اور درخواست پیش کی جارہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سو سے زائد اراکین نے اس درخواست پر دستخط کیا ہیں اور امید ہے کہ اس حوالے سے جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کا اعلان ہوگا ۔