
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «هسپرس» کے مطابق اسلام مخالف سیاست داں «گریٹ وایلڈرز» نے ایک بیان میں دھمکی دی ہے کہ وزیراعظم بننے کی صورت میں وہ تمام قرآنی نسخے ضبط کرنے کا حکم جاری کرے گا۔
انکا کہنا ہے کہ اگر انکی جماعت مارچ ۲۰۱۷ کے انتخابات میں جیت جاتی ہے تو وہ ملک میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تمام قرآنی نسخوں کو فوری طور پر جمع کرنے کا آرڈر جاری کردے گا ۔
نسل پرست گریٹ وایلڈرز کو اسلامو فوبیا کے حوالے سے دنیا میں خاص شہرت حاصل ہے۔