نائن الیون: اوباما نے سعودیہ پر مقدمے کا بل ویٹو کردیا

IQNA

نائن الیون: اوباما نے سعودیہ پر مقدمے کا بل ویٹو کردیا

13:19 - September 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501597
بین الاقوامی گروپ:امریکی صدر براک اوباما نے نائن الیون حملوں کے متاثرین کو سعودی عرب پر مقدمہ کرنے کی اجازت دینے سے متلعق بل کو ویٹو کردیا/ امریکی عوام کا سخت غصہ

ایکنا نیوز-ڈان نیوز-فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان نمائدگان اور سینیٹ نے مذکورہ بل کی منظوری دے دی تھی اور اسے دستخط کے لیے امریکی صدر کے پاس بھیجا گیا تھا تاہم انہوں نے اس بل کے خلاف ویٹو پاور استعمال کی۔

امریکی صدر نے موقف اپنایا کہ ’یہ بل ریاستوں کی خودمختاری کے حوالے سے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہےجس کے تحت کسی بھی ملک کو بطور ریاست کسی اور ملک کی عدالت میں نہیں لایا جاسکتا‘۔

واضح رہے کہ اس بل میں نائن الیون حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونےوالے افراد کے لواحقین کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ سعودی حکومت کے ان عناصر کے خلاف امریکی عدالتوں میں مقدمہ کرسکیں جنہوں نے مبینہ طور پر ان حملوں میں اپنا کردار ادا کیا۔

امریکی صدر اوباما نے اپنے بیان میں نائن الیون کے متاثرین کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل امریکی مفادات کے خلاف تھا۔

نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا جبکہ اس بات کے بھی امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ اس بل پر کانگریس امریکی صدر کے ویٹو کو ووٹنگ کے ذریعے مسترد کرسکتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha