
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الامارات الیوم کے مطابق دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے تعاون سے مقابلوں کی تیاریوں کا جایزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔
حاکم دبئی کے مشیرابراهیم محمد بوملحه نے اجلاس سے خطاب میں کہا : امارات میں خواتین کا قرآنی مقابلہ «فاطمه بنت مبارک» کے عنوان سے چھ سے اٹھارہ نومبر تک دبئی کے علمی-ثقافتی ہال میں منعقد کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ چالیس ممالک اب تک مقابلوں میں شرکت پر آمادگی کا اظھار کرچے ہیں جبکہ مقابلوں میں شرکت کے لیے پچیس سال سے کم عمر کا ہونا لازم ہے۔
بوملحه کا کہنا تھا : تمام کیمیٹاں مکمل طور پر تیارہیں اور مقابلوں کو بھرپور میڈیا کوریج دیا جائے گا
قابل ذکر ہے کہ ننھی حافظہ حنانہ خلفی مقابلوں میں ایران کی نمایندگی کرے گی
حنانہ ایران کے قومی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔