
ایکنا نیوز- ملایشین نیوز ایجنسی (Bernama) کے مطابق یوم عرفہ پر «قرآن ہاور» کے کامیاب انعقاد کے بعد اور اس میں دنیا بھر سے بھرپور عوامی شرکت کو دیکھتے ہوئے مذکورہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے
اجلاس کے نمایندے اور ملایشین اسلامی یونیورسٹی کے استاد سیفالرضا محمد کا اس پروگرام کے حوالے سے کہنا ہے : ہمارا ارادہ ہے کہ «ساعت قرآن» پروگرام کو عالمی سطح پر شیڈول بنایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر قرآنی ہاور پروگرام کو ایک ناقابل فراموش پروگرام کے طور پر تشہیر کی جائے گی۔
اجلاس کے ہمراہ سوشل میڈیا کے زریعے «جنت تک» مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے جسمیں مسلمان خواتین (#tilljannah) ہیشٹیگ کے ساتھ تصاویر اور کمنٹس شیر کرسکتی ہیں۔
مسلمان خواتین کے عالمی اجلاس کے موقع پر مختلف ثقافتی نمائش بھی منعقد کی جارہی ہیں ۔
تین روز عالمی اجلاس ملایشیاء کی وزیر برائے اسلامی امور کے خطاب سے شروع کیا گیا ہے جسمیں دو ہزار سے زاید خواتین مختلف ممالک سے شرکت کررہی ہیں
اس اجلاس میں دنیا میں مسلمان خواتین کے مسایل اور انکے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تقاریر اور تجاویز پیش کی جائیں گی ۔