
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا میں عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش گروہ نے اپنے خلاف بغاوت کے خوف سے تین مساجد میں نماز پر پابندی لگا کر مساجد کو سیل کردیا ہے۔
عراقی نمایندے نے «السومریه نیوز» سے گفتگو میں کہا : داعش کو ان مساجد میں قرآن مجید کے اندر سے کچھ ایسے پمفلٹ ملے ہیں جو انکی مخالفت میں لکھے گیے ہیں اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف قیام کریں۔
قابل ذکر ہے کہ داعش اپنے خلاف معمولی حرکت پر سخت ترین اقدامات کرتی ہے جن میں مساجد اڑانا اور ان پر پابندی لگانا شامل ہے۔